Saturday, July 27, 2024

ذوالفقار مرزا نے حیدرآباد جانے سے انکار کردیا

ذوالفقار مرزا نے حیدرآباد جانے سے انکار کردیا
May 15, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے حیدرآباد جانے سے انکار کر دیا ، کہتے ہیں کہ اُنہیں گرفتار یا پولیس کے ہاتھوں قتل کئے جانے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے اپنے خلاف درج کئے جانے والے مقدمے میں بیان درج کرانے کے لئے حیدرآباد جانے سے انکار کر دیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ اُنہیں خدشہ ہے کہ حیدرآباد میں اُنہیں یا تو گرفتار کر لیا جا ئے گا یا پولیس کے ہاتھوں قتل کر وا دیا جائے گا ۔