Tuesday, October 4, 2022

 ذوالفقار مرزا نے بیرون ملک جانے کیلئے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دوسری درخواست دائر کردی

 ذوالفقار مرزا نے بیرون ملک جانے کیلئے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دوسری درخواست دائر کردی
کراچی(92نیوز)سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقارمرزانےبیرون ملک جانےکیلئےانسداددہشت گردی عدالت میں دوسری درخواست دائرکردی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ ذوالفقارمرزانےاےٹی سی میں دائرکردہ درخواست میں موقف اپنایاہےکہ انہیں اپنی اہلیہ فہمیدہ مرزاکےعلاج کیلئےبیرون ملک جاناہے،انہیں سفرکی اجازت دی جائے۔ انہوں نےعدالت کویقین دلایاکہ وہ اہلیہ کےعلاج کےبعد دوبارہ وطن لوٹ آئیں گےاورمقدمات کاسامناکریں گے۔ سابق وزیرداخلہ سندھ نےعدالت سےاستدعاکی کہ ان کی درخواست کی سماعت جلد کی جائے،واضح رہےاس سےقبل بیرون ملک جانےکی اجازت کیلئےدائرکردہ درخواست پراےٹی سی پراسیکیوٹرکودس جون کیلئےنوٹس جاری کرچکی ہے۔