Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ذوالفقارمرزاکس کے کہنے پر پارٹی قیادت کو نشانہ بنارہے ہیں :سیدقائم علی شاہ

ذوالفقارمرزاکس کے کہنے پر پارٹی قیادت کو نشانہ بنارہے ہیں :سیدقائم علی شاہ
May 7, 2015
کراچی(ویب ڈٰیسک)وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقارمرزا کس کے کہنے پر پارٹی قیادت کے خلاف بول رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے ذوالفقارمرزا کو خوب تنقید کا نشانہ بناتے دل کی بھڑاس نکالی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی قیادت کے خلاف مرزا کے لگائے گئے الزامات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ،ماضی میں محترمہ بے نظیر بھٹو پر بھی الزامات لگائے گئے تھے  اور اب بھی ان کے خاندان پر الزامات لگائے جارہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ الزامات لگانے والوں کو منہ کی کھاناپڑے گی ۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی  سندھ کونسل کا اجلاس  ذوالفقار مرزا  کی مخالفت میں تبدیل ہو گیا، اجلاس میں مقررین نے سابق وزیر داخلہ سندھ کے خلاف پرجوش تقاریر کیں اور اصل ایجنڈے پر بات تک نہیں ہوئی۔ وزیر اعلی ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کی سندھ کونسل کا اجلاس ہواجس میں پیپلز پارٹی سندھ کے اہم رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس کا ایجنڈا تو تھا بلدیاتی انتخابات اور بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تیاریوں پر غور مگرجب  ذوالفقار مرزاکا ذکر ہوا تو ٹرین پٹڑی سے اتر گئی اور پھر کسی بھی دوسرے موضوع کا کسی کو خیال تک نہ رہا،اجلاس میں ذوالفقار مرزا کے خلاف دھواں دھار تقریریں ہوئیں ۔ اراکین سندھ کونسل نے مطالبہ کیا کہ پارٹی قیادت فہمیدہ مرزا اور حسنین مرزا سے بھی اسمبلیوں کی رکنیت سے استعفیٰ لے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔