Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں جزام کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں جزام کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینار کا انعقاد
February 2, 2019
فیصل آباد  (92 نیوز) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد مین جزام کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں جرمنی سے آئی  ڈاکٹر کرس نے دی اسکول آف ڈرماٹالوجسٹ کے طلباء کو اس بیماری کی تشخیص، آگاہی اور بچاؤ کی مفید تدابیر بتائیں۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد سیمینار میں  ماہر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کم قوت مدافعت والے افراد ناقص خوراک، فضائی آلودگی اور آلودہ پانی پینے کے باعث اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ماہر ڈاکٹر نے میڈیکل کے طلباء کو بیماری کے علاج بارے بھی جدید تحقیقات سے آگاہ کیا جبکہ  شرکاء نے لیکچر کو بغور سنا اور ان اہم معلومات کو مفید قرار دیا۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد طالبات کا کہنا تھا کہ وہ دوسروں کو بھی اس بیماری بارے آگاہی فراہم کریں گی ۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد اس موقع پر طالبات نے ماڈلز بھی پیش کیے جن پر بیماری کی بروقت تشخیص کے ساتھ اس کے علاج اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے پیغام تحریر تھے۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد