Tuesday, October 4, 2022

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے زیر اہتمام تین روزہ تعارفی تقریب

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے زیر اہتمام تین روزہ تعارفی تقریب
لاہور (92 نیوز) دی یونیورسٹی آف فیصل آبادکے زیراہتمام میڈیکل میں داخلہ لینے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں تین روزہ تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد  کے زیر اہتمام میڈیکل میں داخلہ لینے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں تعارفی تقریب ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین 92 نیوز میڈیا گروپ میاں محمد حنیف تھے ۔ مہمانانِ اعزاز میں مدینہ منورہ سے تشریف لائے ڈاکٹر محمد خالد عباس، پرو ریکٹر دی یونیورسٹی آف فیصل آباد ڈاکٹر ظہیر احمد پراچہ اور ڈین و پرنسپل دی یونیورسٹی آف فیصل آباد ڈاکٹر جمشید ناصر شامل تھے۔ چیئرمین 92 نیوز میڈیا گروپ میاں محمد حنیف نے تقریب سے خطاب میں کہا اسلامی کلچر اور والدین کا ادب ہماری بقاء کی علامت ہے ،  اساتذہ کی عزت ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ [caption id="attachment_248974" align="alignnone" width="500"]دی یونیورسٹی آف فیصل آباد تعارفی تقریب لاہور ‏ ‏92 نیوز میڈیکل ‏ طلبا و طالبات ‏ چیئرمین 92 نیوز میڈیا گروپ ‏ میاں محمد حنیف ‏ مدینہ منورہ ‏ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے زیر اہتمام تین روزہ تعارفی تقریب[/caption] انہوں نے مزید کہا  نوکری نہ ملنے پر طلبہ کو گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ اپنا کاروبار شروع کرنا بھی بہترین آپشن ہے ۔ پرو ریکٹر دی یونیورسٹی آف فیصل آباد ڈاکٹر ظہیر جاوید پراچہ کا کہنا تھا کہ مدینہ گروپ  انسانیت کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پڑھائی کے ساتھ ساتھ ہمیں انسانیت کی خدمت  کوبھی اپنی ترجیح بنانا چاہئے۔ [caption id="attachment_248976" align="alignnone" width="500"]دی یونیورسٹی آف فیصل آباد تعارفی تقریب لاہور ‏ ‏92 نیوز میڈیکل ‏ طلبا و طالبات ‏ چیئرمین 92 نیوز میڈیا گروپ ‏ میاں محمد حنیف ‏ مدینہ منورہ ‏ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے زیر اہتمام تین روزہ تعارفی تقریب[/caption] مدینہ منورہ سے تشریف لائے ڈاکٹرمحمد خالد عباس نے انتہائی عقیدت اور پرسوزانداز میں نعت رسول مقبول ﷺ  پیش کی جس سے شرکا کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ [caption id="attachment_248975" align="alignnone" width="500"]دی یونیورسٹی آف فیصل آباد تعارفی تقریب لاہور ‏ ‏92 نیوز میڈیکل ‏ طلبا و طالبات ‏ چیئرمین 92 نیوز میڈیا گروپ ‏ میاں محمد حنیف ‏ مدینہ منورہ ‏ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے زیر اہتمام تین روزہ تعارفی تقریب[/caption]