Tuesday, September 27, 2022

دی ہنگر گیمز سیریز کی آخری فلم موکنگ جے پارٹ ٹو کا ٹریلر جاری، ایڈونچر سائنس فکشن فلم بیس نومبر کو سنیما کی زینت بنے گی

دی ہنگر گیمز سیریز کی آخری فلم موکنگ جے پارٹ ٹو کا ٹریلر جاری، ایڈونچر سائنس فکشن فلم بیس نومبر کو سنیما کی زینت بنے گی
نیویارک (ویب ڈیسک) ایکشن ایڈونچر فلموں کے شائقین کے لئے اچھی خبر، ہالی ووڈ فلم ہنگر گیمز سیریز کی آخری فلم موکنگ جے ٹو کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ایکشن سے بھرپور فلم دی ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون کی کہانی چوہترویں سالانہ ہنگر گیمز جیتنے والی کیٹ نس ایورڈین کے گرد گھومتی ہے جو اپنی زندگی امن کیلئے وقف کر دیتی ہے۔ موکنگ جے پارٹ ٹو میں کیٹ نس ایورڈین اور ڈسٹرکٹ تھرٹین کیپٹول کی ظالمانہ قیادت کے خلاف ہمہ گیر انقلاب میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ فلم باکس آفس کی بلاک بسٹر فلم دی ہنگرگیمز سیریز کا آخری حصہ ہے۔ فرانسز لارنس کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم میں خوبرو اداکارہ جینیفر لارنس مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، ان کے ساتھ جاش ہیچرسن، لیام ہیمسورتھ، نیتالی ڈورمر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ دی ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ٹو رواں سال بیس نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔