Tuesday, November 29, 2022

دی لائن کنگ کا شاہی پریمیئر  لندن میں ہوا

دی لائن کنگ کا شاہی پریمیئر  لندن میں ہوا
لندن ( 92 نیوز) جنگل کا راجہ بڑی سکرین پر تہلکہ مچانے کو ہے تیار ہے ، دی لائن کنگ کا شاہی پریمیئر لندن میں ہوا جس میں  شہزادہ ہیری نے اہلیہ میگھن کے ہمراہ شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دیے ۔ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن لوگوں میں گھل مل گئے، ان سے ہاتھ ملائے اور تصاویر بھی کھنچوائیں۔ امریکی گلوکارہ بیونسے اور ان کے شوہر جے زی جہاں سب کی توجہ کا مرکز بنے، وہیں برطانوی گلوکار سر ایلٹن جان اور ڈائریکٹر جان فیوریو نے بھی مداحوں کو خوب آٹوگراف دیے ۔ بچپن کی یادیں اس بار نظر آئیں گی حقیقت کے روپ میں، دی لائن کنگ کا ری میک جدید ترین ٹیکنالوجی کا امتراج ہے، جس کے ڈائیلاگز اور سر ایلٹن جان کے گانوں نے ریلیز سے قبل ہی دھوم مچادی ہے۔ ننھے سمبا کی کہانی 19 جولائی کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔