Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

‘‘دی ایج آف ایڈ لائن’’ 24 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

‘‘دی ایج آف ایڈ لائن’’ 24 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
April 8, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) عمر بڑھتے بڑھتے کیسے رکتی ہے اورزندگی میں رنگ کیسے بھرتا ہے یہ سب کچھ ہالی ووڈ رومانوی فلم دی ایج آف ایڈ لائن دیکھنے سے ہی پتہ چلے گا جو اسی مہینے سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔ فلم کی کہانی بیسویں صدی میں پیدا ہونے والی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ حادثے کے باعث اس کی عمر بڑھنا رک جاتی ہے اور وہ تنہائی کا شکار ہو جاتی ہے۔ ان حالات میں ایک شخص اس کی زندگی میں بہار بن کر داخل ہوتا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری لی ٹو لینڈ کریگر نے دی ہے جبکہ نمایاں ادکاروں میں ہیرسن فورڈ بلیک لیولی اور مائیکل ہوزی مین شامل ہیں۔ رومانوی فلموں کے شائق افراد کو یہ فلم دیکھنے کے لیے چوبیس اپریل تک انتظار کرنا ہوگا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔