Monday, October 3, 2022

دی انویزیبل نے باکس آفس پر راج قائم کردیا

دی انویزیبل نے باکس آفس پر راج قائم کردیا
لاس اینجلس ( 92 نیوز) امریکی باکس آفس پر روح کا راج ہے ،سائنس فکشن ایکشن فلم دی انویزیبل  دو کروڑ 90لاکھ ڈالر کماکر گزشتہ ہفتے کی ٹا پ فلم رہی ۔ سائنس فکشن ایکشن ہاررفلم دی انویزیبل مین نے  دو کروڑ 90لاکھ ڈالر کماکر باکس آفس پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کی ہے جس کا دوست خودکشی کر لیتا ہے لیکن پھر وہ روح بن کر اس کی زندگی میں لوٹ آتا ہے۔ برق رفتار نیلی مخلوق کی مقبولیت بھی برقرارہے ،ویڈیو گیمز  کردار پر بنی فلم سونک دی ہیج ہاگ کا باکس آفس پر دوسرا نمبر ہے جس نے  مزید ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کمالیے۔ پالتو کتے کے اغوا کی داستان بھی شائقین کو خوب پسند آرہی ہے۔ ایڈونچرسے بھرپور ہالی وڈ لیجنڈ ہیریسن فورڈ کی  فلم دی کال آف دی وائلڈ نے مزید ایک کروڑ 30لاکھ ڈالر کمالیے۔