Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دیوسائی کے مقام پر پھنسے 10 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا

دیوسائی کے مقام پر پھنسے 10 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا
October 18, 2018
اسکردو (92 نیوز) اسکردو میں دیوسائی کے مقام پر پھنسے غیر ملکی سیاحوں سمیت دس افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے متاثرہ افراد کو گرم کپڑے اور راشن فراہم کر دیا۔ ریسکیو آپریشن کی نگرانی فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود نے کی۔ چودہ ہزار فٹ بلند تفریح گاہ دیوسائی میں شدید برفباری کے باعث سویڈن کے سیاح، چار مقامی سیاح اور محکمہ وائلڈ لائف کے پانچ اہلکار پھنس گئے تھے۔ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے غیر ملکی سیاح سمیت پھنسے 10 افراد کو سکردو لایا جائے گا۔ برفباری کے باعث بند ہونے والی سڑک کی بحالی کے لیے ہنگامی طور پر دو بلڈوزروں نے کام شروع کر دیا۔ ایس ایس پی سکردو کے مطابق سیر گاہ میں 2 دن کی شدید برف باری کے بعد سکردو اور استور سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ برف باری اور خراب موسم کے باعث گزشتہ روز ریسکیو آپریشن نہیں کیا جا سکا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔