دیورانی اور جیٹھانی میں لڑائی کی خبریں دم توڑنے لگیں

لندن ( 92 نیوز) دیورانی اورجیٹھانی میں لڑائی کی خبریں دم توڑنے لگیں، ڈچیزآف کیمبریج کیٹ مڈلٹن نےاپنی دیورانی میگھن مارکل کیساتھ خراب تعلقات کی خبروں کی تردید کردی۔
ڈیوک آف کیمبریج شہزادہ ولیم کیساتھ لیسٹر یونیورسٹی کےدورےکےدوران کیٹ مڈلٹن نےمیڈیا سےگفتگوکی اورکہا شاہی خاندان میں نئےمہمان کی آمد کی خبرسب کیلئےخوشی کاسبب ہے۔
انہوں نےکہاکہ شہزادہ جارج ،شہزادہ لوئیس اورشہزادی شارلیٹ کے لئے ان کا آنے والاکزن بہت اہمیت کا حامل ہے۔
شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل کےکنسنگٹن محل چھوڑنےکی خبروں کےبعدبرطانوی میڈیا پردیورانی اورجیٹھائی میں لڑائی کی افواہیں گردش کررہی تھیں جس کی انہوں نے تردید کردی۔