Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دیوار چین پر مبنی فلم ”دی گریٹ وال“ 17فروری 2017 کو ریلیز ہو گی

دیوار چین پر مبنی فلم ”دی گریٹ وال“ 17فروری 2017 کو ریلیز ہو گی
December 10, 2016

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن اور ایڈونچر فلموں کے شائقین کے لیے خوشخبری۔ دیوار چین کی پراسراریت پر مبنی ہالی وڈ فلم ”دی گریٹ وال“ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ فلم اگلے سال سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”دی گریٹ وال“ کی کہانی دنیا کے عجوبے دیوار چین کی پراسراریت کے گرد گھومتی ہے۔

خوفناک مخلوق سے بچنے کے لیے چینی محنت کشوں نے سترہ سو سال میں ساڑھے پانچ ہزار میل طویل دیوار تعمیر کی۔ دیوار چین کے گرد موجود گہری کھائیوں میں بسنے والی خوفناک مخلوق سے لوگوں کو بچانے کے لیے ہزاروں سپاہی مورچہ بند ہوتے اور حملہ آور ہونے والی اس مخلوق کا مقابلہ کرتے ہیں۔

فلم کی ہدایات یمو ژینگ نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں میٹ ڈیمن، پیڈرو پاسکل، ویلم ڈیفوئے، تیان جنگ، ایڈی پینگ اور ریان ژینگ شامل ہیں۔ فلم اگلے سال سترہ فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔