Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دین کے نام پر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم عمران خان

دین کے نام پر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم عمران خان
December 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے دین کے نام پر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا دین کے نام پر لوگوں کو قتل کیا جاتا ہے، زندہ جلا دیا جاتا ہے۔ متاثرہ فریق کی کوئی وکالت کرنے والا نہیں ہوتا۔ جب تک زندہ ہیں، اس طرح کے واقعات دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔ سارے پاکستان نے تماشا دیکھا، فیصلہ کیا ہے، ایسے واقعات قابل قبول نہیں۔

ادھر سری لنکن مینجر پریانتھا کمارا کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ جیسے واقعات دوبارہ نہ دہرانے دینے کا عزم کیا۔

وزیر اعظم نے ایک بار پھر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان بھی کر دیا۔ ملک عدنان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تاریخ یاد کرے گی کہ ایک انسان ایسا بھی تھا جو حیوانوں کے سامنے کھڑا رہا۔

سیالکوٹ کی کاروباری برادری کے تعاون سے آنجہانی پریانتھا کمارا کے لواحقین کے لیے ایک لاکھ ڈالر امداد اور ماہانہ تنخواہ جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔