Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دینی جماعتوں کا یکم مئی کو لیاقت باغ میں نظام مصطفیٰ کانفرنس کا اعلان

دینی جماعتوں کا یکم مئی کو لیاقت باغ میں نظام مصطفیٰ کانفرنس کا اعلان
April 11, 2016
لاہور (92نیوز) دینی جماعتوں نے یکم مئی کو لیاقت باغ میں نظام مصطفیٰ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے پانامہ لیکس نے سب کو بے نقاب کردیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لے کر معاملے کی انکوائری کرائیں۔ تفصیلات کے مطابق منصورہ لاہور میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیکولر طبقہ مدارس اور علماءکے خلاف کوئی موقع جانے نہیں دیتا۔ پانامہ لیکس میں کسی دینی یا مذہبی طبقے کا نام شامل نہیں۔ چیف جسٹس معاملے کی آزادانہ انکوائری کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے بھی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ اگر انہیں نواز شریف کا استعفا مل گیا تو مبارکباد پیش کریں گے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں کو بلاوجہ گرفتار کیا جا رہا ہے لیکن ان کی کرپشن فری اسلامی ریاست کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام دینی جماعتیں اتحاد امت کے لیے کوشاں ہیں۔ نظام مصطفیٰ تحریک کی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔