Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دیر بالا کے بازار میں دھماکہ سے 2 افراد جاں بحق، 3زخمی ہو گئے

دیر بالا کے بازار میں دھماکہ سے 2 افراد جاں بحق، 3زخمی ہو گئے
August 20, 2015
دیربالا (92نیوز) دیربالا کے علاقہ ڈوگ درہ میں سڑک کناے نصب بم کے دھماکے میں جنرل کونسلر سمیت دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دیربالا کے علاقہ ڈوگ درہ حاجی آباد میں سڑک کنارے نصب اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب جنرل کونسلر رحمان ولی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے سے جنرل کونسلر رحمان ولی اور ان کا ساتھی جان زمان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈوگ درہ کے علاقہ میں چند سال قبل طالبان کے خلاف لشکر بنایا گیا تھا جب علاقے میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن بھی کیا گیا تھا۔