Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دیر،ڈاکٹرکی جانب سے مردہ قرار دی گئی بچی زندہ ہو گئی

دیر،ڈاکٹرکی جانب سے مردہ قرار دی گئی بچی زندہ ہو گئی
January 9, 2019
دیر( 92 نیوز) ڈی ایچ کیو اسپتال دیر میں ڈاکٹروں نے  لاپرواہی اور غفلت کی انتہا کر دی ۔بچی کو مردہ  قرار دیا لیکن کچھ دیر بعد بچی کی رونے کی آواز پر سب حیران رہ گئے۔ موت کی کشمکش میں مبتلا لوگوں کو نئی زندگی دینے والے مسیحا زندہ کو مردہ قرار دینے لگے ۔اپر دیر میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کی نومولود بھانجی کو سانس کی تکلیف ہوئی جس پر اسے اسپتال لایا گیا ۔ چلڈرن اسپیشلسٹ نذرالاسلام نے بچی کو مردہ قرار دےدیا، قبرستان لے جاتے ہوئے بچی کے رونے کی آواز نے سب کو حیرت زدہ کر دیا۔ بچی کےلواحقین نے ڈاکٹر کی جانب سے غلط تشخیص پر شدید احتجاج کرتے ہوئےاس کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔