Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دیامیر میں تعلیمی ادارے جلانے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، تین دہشتگرد گرفتار

دیامیر میں تعلیمی ادارے جلانے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، تین دہشتگرد گرفتار
August 11, 2018
دیامیر( 92 نیوز) دیامیرمیں تعلیمی ادارےجلانےکی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، سکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنےو الے اداروں نے  تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق عالمی دہشتگرد تنظیم سے نکلا ہے ، دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے دیامر ڈیم ترجیحی بنیادوں پر بنانے کیلئے اقدامات کرتے ہوئے خصوصی فنڈ قائم کیا ہے جس کے بعددیامر کے حالات خراب ہو گئے  اور  گزشتہ دنوں  گرلز سکولز کو نذر آتش کر دیا گیا ۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے اسکولوں کو نذر آتش کرنے کے بعد  دیامر میں  کارروائیاں جاری ہیں جن میں اب تک متعدد کامیابیاں حاصل ہو چکی ہیں ۔