Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دیامر میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا

دیامر میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا
August 11, 2018
گلگت ( 92 نیوز) دیامر کے علاقے کارگاہ میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن گلگت میں ادا کردی گئی۔ گلگت بلتستان میں اسکول جلانے کے بعد دہشت گردوں نے سکیورٹی اداروں اور انتظامی افسروں پر حملے شروع کردیئے، کارگاہ جوت  میں پولیس چوکی پر حملے میں تین اہلکار شہید ہو گئے،جبکہ رات گئے شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر دیامر کے گھر پر بھی حملہ کردیا ۔  تاہم دلدار ملک اور ان کے اہلخانہ محفوظ رہے ،پولیس کی  جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے کارگاہ جوت میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں  فورس کمانڈر ڈی جی رینجرز اور آئی جی پی ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان  ،ارکان اسمبلی ، وزراء اور اپوزیشن لیڈر نے بھی شرکت کی ۔ ادھر دیا مر میں تعلیمی اداروں کو جلانے کے واقعات کے سلسلے میں 3دہشتگردوں کی گرفتاری کے بعد تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کاتعلق عالمی دہشت گردتنظیم سے ہے۔