Wednesday, September 18, 2024

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے کنسورشیم کے قیام کی تجویز

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے کنسورشیم کے قیام کی تجویز
October 7, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے ایشین انفرا اسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کو کنسورشیم کے قیام کی تجویز پیش کردی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایشین انفرا اسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کے صدر کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک کو انفرا اسٹرکچر کے لیے بہت زیادہ فنڈنگ کی ضرورت ہے۔ ایشیا کے 57 ممالک اس بنک کا حصہ بن چکے ہیں۔ یہ بنک ایشیائی ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ پاکستان اس بنک کا اہم ترین رکن ہے۔ بنک کے پاس 100 ارب روپے کے فنڈز موجود ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے اے ڈی بی، آئی ایف سی اور ایشین انفرا اسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کے کنسورشیم کی تجویز پیش کردی ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے پاکستان توانائی کے بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر بنک کے صدر جن لیو کن کا کہنا تھا کہ بنک ایشیا میں اہم ڈویلپمنٹ پارٹنر کے طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ بنک ایشیا میں توانائی ، انفرا اسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان اور ترکی اپنی جی ڈی پی کے حساب سے اپنے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کے تمام ممالک کو فائدہ ہوگا۔