Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی

دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی
July 25, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزارت خارجہ کے سینئر اور کہنہ مشق سفارتکاردہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر۔ عبدالباسط خان نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی ۔ وزارت خارجہ سے فوری علیحدگی کی وجہ سینیارٹی کو پس پشت ڈال کر جونیئر افسران کی ترقی ہے۔

تفصیلات کےمطابق خارجہ اُمور کے سینئر ترین آفیسر اور کہنہ مشق سفارتکارعبدالباسط خان کاقبل ازوقت سبکدوشی کا فیصلہ۔ وزیراعظم کو درخواست اور مجاز اتھارٹی کی منظوری وجہ بنی ۔ وزارت خارجہ میں جونیئر افسران کی ترقی اور سینئرز کو نظر انداز کرنے کی روش۔ عبدالباسط سمیت کئی سینئر افسران اِسی رویے کا شکار ہوئے۔ عبدالباسط نا انصافی کے ہاتھوں مجبوراً اپریل 2018ء کے بجائے یکم اگست 2017 کو وزارت خارجہ کو خیر باد کہہ جائیں گے ۔

59 سالہ عبدالباسط۔ 1982ء میں خارجہ سروسز سے منسلک ہوئے۔ 1991ء تک وزارت خارجہ میں سیکشن آفیسر۔ 1985ءسے88ءتک روس 1991ء تا 1994ء نیویارک میں اقوام متحدہ میں مستقل مشن۔1994ءسے1997ءتک یمن ۔1997ءسے 2001ء کے دوران وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر۔ 2001ءتا 2003ءکے دوران سوئٹزر لینڈ میں سفیر۔2003ءسے2008ءتک برطانیہ میں ہائی کمشنر۔ 2009تا 2012ءمیں ایڈیشنل سیکرٹری یورپ اور ترجمان دفترخارجہ 2012-14ءجرمنی میں سفیر اور پھر 2014میں بھارت میں اُنکی بحیثیت ہائی کمشنر تعیناتی ہوئی ۔

عبدالباسط خان پاکستان کیلئے 35سال سفارتی جنگ لڑے۔ غالباً اگست اُنکی سبکدوشی نہیں بلکہ طویل ناانصافیوں سے آزادی کا مہینہ ہے۔ وزارت خارجہ کے سینئر آفیسر سہیل محمود بحیثیت ہائی کمشنر، عبدالباسط کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔سہیل محمود اقوام متحدہ، امریکہ ، ترکی اور تھائی لینڈ میں سفارتی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ نئے پاکستانی ہائی کمشنر رواں ماہ کے آخر میں دہلی پہنچیں گے ۔