Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دہلی ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

دہلی ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
August 14, 2016
نئی دہلی (92نیوز)پاکستان کے یوم آزادی پر نئی دہلی میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجے اور قومی پرچم لہرایا گیا،تقریب سے پاکستانی ہائی کمشنر نے خطاب کیا اور پاکستان کے یوم آزادی کو کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کے نام کردیا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان ہو یا دنیا کا کوئی کونہ جہاں بھی پاکستانی موجود ہیں آج چودہ اگست قومی جذبے سے منارہے ہیں اور قومی پرچم لہرا رہے ہیں ۔ پاکستان کے ہمسائیہ مملک بھارت میں بھی قومی پرچم بلند کیا گیا اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں،نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کے دوران عبدالباسط کا کہنا تھا اس سال پاکستان جشن آزادی   مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے نام کرتا ہے اور کشمیریوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گا پاکستان نے بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کی ہمیشہ  کوشش کی ہے۔