Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ اور کرد علیحدگی پسند تنظیم کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے: احمد داﺅد اوغلو

دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ اور کرد علیحدگی پسند تنظیم کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے: احمد داﺅد اوغلو
July 27, 2015
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی کے وزیراعظم احمد داو¿د اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی کا شام میں زمینی فوج بھجوانے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے والے باغیوں کی مدد کےلئے فضائی حملے کر رہے ہیں۔ ترکی نے حالیہ حملوں کے بعد شام میں دولت اسلامیہ اور شمالی عراق میں کرد علیحدگی پسند تنظیم کی پناہ گاہوں کے خلاف فضائی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ انہوں نے اخباروں کے ایڈیٹرز سے گفتگو میں کہا ہے کہ علاقائی تصادم کی وجہ سے اب نئی صورتحال میں ترکی کی کارروائی ہو رہی ہے۔ اس صورتحال میں ترکی اپنی فوج کو موثر طریقے سے استعمال کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ 20 جولائی کو ترکی کی شام سے متصل سرحد پر سوروچ قصبے میں ایک خودکش حملے میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ پر عائد کی گئی ہے۔ ترکی نے نیٹو کے آئین کے آرٹیکل 4 کے تحت اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس کے مطابق کوئی بھی رکن ملک اپنی علاقائی حدود کو خطرے کے پیش نظر تمام رکن ممالک کا اجلاس طلب کرنے کا حق رکھتا ہے۔