Sunday, August 1, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

دہشت گرد بھارتی خفیہ ایجنسی سے فنڈز لے کر کارروائی کر رہے ہیں :سرفراز بگٹی

دہشت گرد بھارتی خفیہ ایجنسی سے فنڈز لے کر کارروائی کر رہے ہیں :سرفراز بگٹی
April 11, 2015
کوئٹہ(92نیوز)وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ  بھارتی خفیہ ایجنسی سے پیسے لے کر تربت جیسی کارروائیاں کرکے پاکستان کو غیر مستحکم نہیں کر سکتے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کہتے ہیں بزدلوں کیلئے بلوچستان کی فورسز میں کوئی جگہ نہیں۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہےدہشت گرد اپنے غیرملکی آقاؤں کو خوش کرنےکےلئےاس طرح کی کارروائیاں کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کوئی قوم یا مذہب نہیں ہوتا،میتوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں تک پہنچایا جارہا ہے۔ سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ وہ  اعتراف کرتے ہیں لیویز اور پولیس نے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ،بلوچستان فورس میں  بزدلوں کی کوئی جگہ نہیں ۔