Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دہشت گرد اور بھارت ایک ہی دشمن کے دو نام ہیں: وزیردفاع

دہشت گرد اور بھارت ایک ہی دشمن کے دو نام ہیں: وزیردفاع
August 30, 2015
سیالکوٹ (92نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گرد اور انڈیا ایک ہی دشمن کے دو نام ہیں۔ بھارت نے سرحد پار کی تو اسے ایسا نقصان پہنچائیں گے کہ قیامت تک یاد رکھے گا۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور عسکری قیادت ایک ہی پیج پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹیرین کے ہمراہ سیالکوٹ کے علاقے کندن پور کا دورہ کیا اور بھارتی فوج کی فائرنگ میں زخمی ہونیوالے مریضوں کی عیادت کی۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنا یا ہے، دہشت گرد اور انڈیا ایک ہی دشمن کے دو نام ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ بھارت کی فائرنگ سے بچے اور خواتین زخمی ہوئی ہیں۔ پاک فوج نے ہمیشہ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعظم سے سفارش کریں گے کہ ورکنگ باونڈری پر واقع دیہات کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانا چاہیے۔