کراچی (92 نیوز) ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی نے ملک میں دہشت گردی کے سدباب کے لئے جامع مرطوط رپورٹ محکمہ داخلہ سندھ کو بھیج دی ۔
ثنا اللہ عباسی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے انفرادی اور اسٹیٹ اسپانسرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے ۔ دہشت گردی سے لڑنے کے لئے بین الاقوامی روابط کو مزید مضبوط اور برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قانون سازی، انٹیلی جنس، تکنکیی معاونت اور معلومات کا تبادلہ کرنا ہو گا ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناگاہوں کو صفہ ہستی سے مٹانا ہو گا ۔ دہشت گردی کے شکار علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنا ہو گا ۔ اپنے ملک اور اس کے شہریوں کا اپنے ملک اور دنیا بھر میں تحفظ یقینی بنانا ہو گا ۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کو بھرپور انداز میں لاگو کرنا ہو گا ۔ ہوائی ، زمینی، سمندری اور سائیبر پر ہونے والی تمام سرگرمیوں پر گہری نگاہ کی ضرورت ہے ۔ سرگرمیوں پر نگاہ رکھ کر کسی خطرے کی قبل از وقت نشاندہی کی جا سکے گی ۔
رپورٹ کے مطابق خطرے کی قبل از وقت نشاندہی کے لیے تمام ایجنسیوں اور سیکورٹی اداروں کو معلومات کا تبادلہ کرنا ہو گا ۔ ٹیررسٹ تھریٹ انٹی گریشن سینڑ کے قیام کی ضرورت ہے ۔ اس سینڑ کی مدد سے غیر سرکاری اور ایجینسیوں کے درمیان معلومات کا تبادلہ ممکن ہو گا ۔