Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور امریکا اہم پارٹنرز ہیں ، تہمینہ جنجوعہ

دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور امریکا اہم پارٹنرز ہیں ، تہمینہ جنجوعہ
March 8, 2018

واشنگٹن (92 نیوز) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور امریکا اہم پارٹنرز ہیں ۔
واشنگٹن میں امریکی صحافیوں سے ملاقات میں سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ چاہتا ہے ۔ موجودہ حالت میں پاک امریکا مذاکرات نا گزیر ہیں ۔
تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا لازمی جز ہے ۔ علاقائی تعاون و ترقی کیلئے سی پیک ضروری ہے ۔
امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری بھی ملاقات میں موجود تھے ۔