Thursday, September 29, 2022

  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا : شعیب سڈل

  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا : شعیب سڈل
کراچی(92نیوز)سابق آئی  جی سندھ ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا ہے کہ جوانوں کی شہادت کے واقعات باربارہورہے ہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ریاست کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،ہر قسم کی دہشت گردی کو ایک ہی نظر سے دیکھنا ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق سابق آئی جی سندھ ڈاکٹرشعیب سڈل نے کراچی میں فوجی جوانوں کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں کی شہادت کے واقعات بار بار ہو رہے ہیں  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا پکڑ دھکڑ ایک چھوٹا قدم ہے ہر قسم کی دہشت گردی کو ایک ہی نظر سے دیکھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ  دہشت گردی کا بغیر کسی خوف کے  مقابلہ کرنا چاہیے۔