Sunday, September 15, 2024

دہشت گردی کیخلاف سب سے بڑا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، پاکستان نے لازوال قربانیاں دیں: وزیراعظم نوازشریف

دہشت گردی کیخلاف سب سے بڑا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، پاکستان نے لازوال قربانیاں دیں: وزیراعظم نوازشریف
October 1, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے آپریشن ضرب عضب کو دنیا میں دہشت گردی کے خلاف شروع کیا گیا سب سے بڑا آپریشن قرار دے دیا۔ کہتے ہیں دنیا کو دہشت گردی جیسے بڑے خطرے سے بچانے کے لئے پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے  نیویارک میں جنرل اسمبلی کے سترویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام عالم پر واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف شروع کیا گیا دنیا کا سب سے بڑا آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان  کی قربانیوں کو سراہتی ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ دہشت گردی کے حوالے سے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پاکستان دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی سمیت دنیا کو کئی سنگین خطرات کا سامنا ہے۔ دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ جہالت اور غربت کا بھی خاتمہ کیا جائے۔