Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہیں : وزیراعلیٰ پنجاب

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہیں : وزیراعلیٰ پنجاب
December 26, 2015
لاہور (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم نے بے مثال اتحاد کا مظاہرہ کرکے شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں۔ پاک افواج نے آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم یکجان ہے۔ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا مکمل صفایا ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔