Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دہشت گردی کیخلاف جنگ فورسز کی نہیں پوری قوم کی ہے : وزیراعلیٰ بلوچستان

دہشت گردی کیخلاف جنگ فورسز کی نہیں پوری قوم کی ہے : وزیراعلیٰ بلوچستان
August 10, 2016
کوئٹہ (92نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ فورسز کی نہیں پوری قوم کی ہے۔ اب یا تو دہشت گرد رہیں گے یا ہم۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری سول ہسپتال خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے آج ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان کے گھر پہنچے‘ فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کا کہنا تھا کہ یہ بچے میرے ہیں جس کرب سے یہ گزر رہے ہیں میں بھی اسی کرب سے گزر رہا ہوں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ اب حکومت یا سکیورٹی فورسز کی نہیں بلکہ ہر شہری کی جنگ ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر دہشت گردوں کو دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اب یا تو وہ رہیں گے یا ہم۔ بیرونی آقاوں کے ایما پر چلنے والے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ قبل ازیں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض بھی شہید آج ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد کے گھر پہنچے اور ورثاءسے اظہار تعزیت کی۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے اس موقع پر اپنی یونیفارم پر لگا قومی سبزہلالی پرچم کا بیج اتار کر شہید کی کمسن بیٹی عبیرہ کو لگا دیا۔