Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا :آئی ایس پی آر

دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا :آئی ایس پی آر
March 23, 2015
راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج نے آپریشن ضرب عزب اور خیبر ون کے متاثر کن نتائج حاصل کر لئے ہیں۔ پاک افغان بارڈر پر ایک کارروائی کر کے  درہ مستول کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا گیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا  ہے،اور گزشتہ رات پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کے خلاف بڑی  کارروائی کرتے ہوئے درہ مستول کا کنٹرول حاصل کر لیا  گیاہے۔ دہشتگرد درہ مستول کو افغانستان کے لئے نقل وحرکت کے لئے استعمال کرتے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہےاور پاک افغان سرحدپرواقع درہ مستول اب سکیورٹی فورسزکےمکمل کنٹرول میں ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ  خیبر ایجنسی اور افغانستان کو ملانے والے موسیٰ طل پاس کوبھی دہشت گردوں سے  واگزار کرالیا گیا ہے۔    
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔