Friday, September 13, 2024

دہشت گردوں کو روکنے کیلئے تمام بارڈر سیل کر رہے ہیں، شیخ رشید

دہشت گردوں کو روکنے کیلئے تمام بارڈر سیل کر رہے ہیں، شیخ رشید
July 2, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے دہشت گردوں کو روکنے کیلئے تمام بارڈر سیل کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کسی قیمت پر جارحیت کے لیے امریکا کو اڈے نہیں دے گا۔ ساری قوم وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے پر خیرمقدم کرتی ہے۔

 شیخ رشید بولے پاکستان کا امن و ترقی افغانستان کے امن سے وابستہ ہے۔ وانا، شمالی وزیرستان سے جنوبی وزیرستان تک ہر بارڈر پر گیا۔ ہم سارے بارڈر کو سیل کر رہے ہیں تاکہ کوئی بھی دہشت گرد داخل نہ ہو سکے۔ ایران کے ساتھ بارڈر کو بھی اس سال کے آخر تک مکمل سیل کر دیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا اپوزیشن تر نوالہ ہے، رنگ پسٹن پھنسے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن اگلے الیکشن میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔ عمران خان واحد شخص ہے جو ملک کی تقدیر بدلے گا۔