دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے :آرمی چیف

شاور(نائنٹٰی ٹو نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرزاور سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا ہے ۔
اس موقع پر آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی گئی ۔
جنرل راحیل کہتے ہیں دہشت گردوں کو ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر.میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کور ہیڈ کوارٹرز پشاور پہنچے تو انہیں کور کمانڈر پشاور کی جانب سے آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جنرل راحیل کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا جبکہ ان کے ٹھکانے بھی مکمل تباہ کر دیئے جائیں گے۔
آرمی چیف نے سی ایم ایچ پشاور کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔