Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دہشت گردوں پر زمین تنگ کر دی اس لئے وہ آسان اہداف کو نشان بنا رہے ہیں، مسائل 6ماہ میں حل نہیں ہوتے، دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتیں گے: چوہدری نثار

دہشت گردوں پر زمین تنگ کر دی اس لئے وہ آسان اہداف کو نشان بنا رہے ہیں، مسائل 6ماہ میں حل نہیں ہوتے، دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتیں گے: چوہدری نثار
May 16, 2015
کلرسیداں (92نیوز) وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کی ضرورت ہے ایک دوسرے کو نہیں، کسی معاملے پر استعفیٰ مانگنا آسان کام ہے لیکن دہشت گردی کے واقعات پر وزرائے اعلیٰ کے استعفے نہیں مانگے جاتے۔ وہ کلرسیداں میں کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں پر زمین تنگ کردی ہے اب وہ آسان ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، عوام کی خدمت سیاست نہیں حقوق العباد سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس نظام کی کمزوریاں دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ملک میں جلد امن قائم ہوگا، دہشت گردی کے واقعات قوم کو تقسیم کرنے کےلئے ہوتے ہیں، ہم یہ جنگ جیتیں گے اور پاکستان کو پر امن بنائیں گے، اسلام کے نام پر کی جانے والی دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں، دنیا کے سارے مسئلے چھ ماہ میں حل نہیں ہوتے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔