دہشتگرد ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے : نواز شریف
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،سانحہ کوئٹہ پوری قوم کوسوگوارکرگیا، ہرنیاغم ہمارے عزم کومضبوط کرتاہے،یہ وہی گمراہ نظریہ ہےجس نےبےنظیر بھٹوکوشہیدکیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کوہرقیمت پرمکمل کیاجائےگا،پاکستانی انٹیلی جنس دشمنوں کوناکام بنانےمیں مصروف ہے،مسلح افواج سےلےکرعام شہری تک ہرکوئی قوم کےدشمنوں کاہدف ہے،حکومت ،قوم اورقومی سلامتی کےادارےمتحدہیں دہشتگردی کےخلاف پہلےسےزیادہ قوت سےآگےبڑھیں گے۔