Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دہشتگرد پاکستان اور ترکی کے مشترکہ دشمن ہیں : مشاہد حسین سید

دہشتگرد پاکستان اور ترکی کے مشترکہ دشمن ہیں : مشاہد حسین سید
October 13, 2015
سرگودھا(92نیوز)چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے دفاع مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پاکستان اور ترکی کے مشترکہ دشمن ہیں، مل کر ان کا مقابلہ کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع نے  سرگودھا ایئر بیس کا دورہ کیا اور پاکستان اور ترکی کے درمیان ہونے والی فضائی  مشقوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئر مین کمیٹی مشاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کی حفاظت میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تحسین ہے، ایئرچیف مارشل سہیل امان کی قیادت میں پاک فضائیہ نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ قائمہ کمیٹی کے ارکان نے پاک ترک مشقوں میں حصہ لینے والے ترکی پائلٹس سے ملاقات کی اور انقرہ بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مشاہد حسین نے کہا کہ دہشت گردمشترکہ دشمن ہیں، ان کے خلاف جنگ میں  پاکستان اور ترکی ساتھ ساتھ ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔