Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دہشتگردی کے خلاف نوے فیصد جنگ جیت لی : چودھری نثار

دہشتگردی کے خلاف نوے فیصد جنگ جیت لی : چودھری نثار
December 21, 2016

 لنڈی کوتل (92نیوز)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف نوے فیصد جنگ جیت لی ہے ۔ پاک فوج اور ایف سی کی قربانیوں کے باعث اب خطے میں دہشت گردی کا کوئی نیٹ ورک نہیں۔ اس جنگ میں ایف سی کے جوانوں اورافسروں کی قربانی کی داستانوں پر کتابیں لکھی جاسکتی ہیں۔۔ وزیرداخلہ نے طورخم سرحد پر نادرا اور ویزا آٖفس قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان پشاور آئے تو فرنٹیئرکور ہیڈکوارٹرزگئے یادگارہ شہدا پر پھول چڑھائے جس کے بعد آئی جی، ایف سی میجرجنرل شاہین مظہر محمود کے ہمراہ چوہدری نثارعلی خان لنڈی کوتل خیبرایجنسی گئے جہاں انہیں بریفنگ دی گئی۔۔ میڈیا سے بات چیت میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور ایف سی کی لازوال قربانیوں کے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت لی اب خطے میں دہشت گردوں کا کوئی نیٹ ورک نہیں۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کسی اور کے بہکاوے میں نہ آئے اور ہمارے تاریخی اورمذہبی رشتے کا پاس رکھے۔ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج کے پانچ سوجوانوں اور افسروں نے قربانی دی۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اسلحہ لائسنس پرعائد پابندی جزوی طورپرہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے پاک افغان سرحد طورخم پرنادرا اور ویزا آفس قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔