Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم ہی جیتیں گے : ثناءاللہ زہری

دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم ہی جیتیں گے : ثناءاللہ زہری
August 15, 2016
کراچی (92نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کا کہنا ہےکہ پیشگی اطلاع پر دہشت گردی کے کئی حملے ناکام بنائے گئے، ہم حق پر ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم ہی جیتیں گے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کراچی کے نجی ہسپتال میں سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کی،میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ گوادر ایئرپورٹ سمیت کئی مقامات پر پیشگی اطلاع کی وجہ سے دہشت گرد حملے ناکام بنائے گئے۔ انہوں نےکہا کہ عسکری و سیاسی قیادت اور بہادر عوام ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم  نے تمام وسائل دہشت گردی کے خلاف استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے،ہماری غلطیوں کی وجہ سے دہشت گردوں کو پنپنے کا موقع ملا۔ مرتضیٰ جاوید کا کہنا تھا کہ ملک کو اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد  کیلئے نیشنل ٹاسک فورس جلد کام شروع کرے گی۔