Friday, December 1, 2023

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:رانا اقبال

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:رانا اقبال
April 30, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے زیراہتمام طلباءکی فنی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ایک روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال خاں نے کیااس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔ مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل ساجد نصیر خان کا کہنا تھا کہ فنی تعلیم کے فروغ سے نوجوان اور کم پڑھے لکھے طبقے کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنا ممکن ہوں گے۔ تقریب میں فنی تربیت حاصل کرنے والے طلباءو طالبات نے عملی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیکٹرانکس سمیت مختلف اشیاء کے اسٹالز لگا رکھے تھے جنہیں شائقین نے خوب سراہا۔