دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں : آرمی چیف
لندن(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جیت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔
لندن میں ہائی کمشنر سید ابن عباس کی طرف سے پاکستان ہاؤس میں عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا آپریشن ضرب عضب بھرپور قوت سے جاری ہے اور آخری دہشت گردوں کی موت تک جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سمیت تمام ہمسایوں سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔ بھارت سے تعلقات چاہتے ہیں مگر عزت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کو ہر صورت ختم کر کے دم لیں گے، جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دنیا جانتی ہے پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔