Monday, October 3, 2022

دہشتگردی کے خاتمے کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا : آرمی چیف

 دہشتگردی کے خاتمے کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا : آرمی چیف
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ملٹری پولیس کے جوانوں کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ  دہشتگرد ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چف نے کہا کہ دہشتگردوں کے حملے آپریشن ضرب عضب کے اہداف کو متاثر کرنے کی کوشش ہے لیکن دہشتگردوں کے  یہ حملے ہمارے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پورے ملک سے دہشتگردوں کا صفایا کیا جائے گا اور ان کے خلاف جاری جنگ ہر دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی ، آرمی چیف نے فوجی جوانوں پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی اور انٹیلی جنس اور سکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے ہر حد پار کی جائے اور کہا کہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ آرمی چیف نے گوجرانوالہ میں آرمی ایوی ایشن سکول کا دورہ بھی کیا اور بیسک پائلٹ کی گریجوایشن تقریب میں شرکت کی، آرمی چیف نے کہا کہ آرمی ایوی ایشن آپریشن ضرب عضب میں ہم کردار ادا کر رہی ہے، آرمی چیف نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے آرمی ایویشن  کو خراج تحیسن پیش کیا۔