دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے،جہانگیر ترین
کراچی(92نیوز)کراچی میں تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن ہورہا ہے جس میں بڑی تعداد میں رہنماؤں اور کارکنوں کی شرکت کررہے ہیں ۔ کنونشن میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے جبکہ پاناما لیکس اور کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔