Tuesday, October 4, 2022

دہشتگردی کیخلاف جنگ کے نتائج پاکستان، خطے میں امن کی صورت میں سامنے آرہے ہیں، آرمی چیف

دہشتگردی کیخلاف جنگ کے نتائج پاکستان، خطے میں امن کی صورت میں سامنے آرہے ہیں، آرمی چیف
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتائج پاکستان اور خطے میں امن کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1231113972407054336?s=20 آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ردالفساد کو 3 برس مکمل ہو نے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کااپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان نے دو دہائیوں تک دہشتگردی کےخلاف جنگ لڑی۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1231113976718688256?s=20 آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک فوج ملکی دفاع کو ہرقیمت پریقینی بنائے گی۔