Sunday, July 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے قریبی روابط ہیں: میری ہارف

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے قریبی روابط ہیں: میری ہارف
April 9, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت  کرنے کے معاہدے کی منظوری کی تصدیق کر دی ہے۔ کہتی ہیں ہتھیار دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال کئے جائیں گے۔ امریکا کی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف کا ایک پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان کو ہتھیاروں کی فروخت کانگریس کی منظوری سے مشروط ہوگی۔ ہیلی کاپٹرز اور ہتھیاروں کے نظاموں کی یہ ممکنہ فروخت ملک میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاک فوج کی استعداد بڑھانے میں مدد دے گی۔ میری ہارف کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں القاعدہ کی باقیات موجود ہیں جو پاکستان کیلئے مسئلہ ہے۔ یہی وجہ ہے امریکا پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ قریبی روابط ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں میری ہارف کا کہنا تھا کہ یمن جنگ میں شمولیت سے متعلق پاکستان سمیت ہر ملک فیصلہ کرنے میں خودمختار ہے۔