Friday, September 30, 2022

دہشتگردی کا خدشہ، امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے سفری وارننگ جاری کر دی

دہشتگردی کا خدشہ، امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے سفری وارننگ جاری کر دی

نیو یارک (92 نیوز) یورپ میں دہشتگردی کا خدشہ ہے۔ امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے سفری وارننگ جاری کر دی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عنقریب شروع ہونے والے چھٹیوں کے سیزن کے دوران یورپ میں دہشتگردی کی وارداتوں کا خدشہ ہے لہذا امریکی شہری محتاط رہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی شہری یورپ میں سفر کے دوران احتیاط برتیں اور ایسی جگہوں پر جانے سے گریز کریں جہاں جانے کے لیئے خاص ایڈوائزری جاری کی جائے۔
گزشتہ سال ہالیڈے سیزن میں یورپ میں جرمنی اور ترکی میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں درجنوں لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔