Saturday, July 27, 2024

دہشتگردی پر ہر شہری غمزدہ ، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی : ثناءاللہ زہری

دہشتگردی پر ہر شہری غمزدہ ، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی : ثناءاللہ زہری
August 9, 2016
کوئٹہ(92نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے کہا ہے کہ وکلا اور شہریوں کے حوصلے کی داد دیتے ہیں شہداکا خون اور قربانی رائیگاں نہیں جائے گی جو جنگ شروع ہو گئی ہے اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق سول اسپتال  کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی پر ہر شہری غمزدہ  ہے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مفاد بلوچستان سے ہی وابستہ ہے کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن ہوگا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وکلا اور شہریوں کے حوصلے کی داد دیتےہیں صحافیوں کا ٹارگٹ کر کے  حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ  دہشت گرد امن و امان کو خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان دہشت گردوں کے سامنے ڈٹ گئے ہیں۔