Friday, October 7, 2022

دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے پولیس اور فوج کی نفری کافی نہیں ، احسن اقبال

دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے پولیس اور فوج کی نفری کافی نہیں ، احسن اقبال

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے پولیس اور فوج کی نفری کافی نہیں ہے ۔
اسلام آباد پولیس ہیڈ کوارٹر میں دربار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں تھانہ کلچر بدلنا ہو گا ۔ جبکہ ہر شہری کو پولیس کا بازو اور دہشتگردی کیخلاف مشن بننا ہے ۔
احسن اقبال نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تشددکے رویئے کی حوصلہ شکنی کرنا ضروری ہے ۔
وزیر داخلہ نے اسلام آباد کے تھانیداروں کو ایک ماہ میں توند کم کرنے کی ڈیڈ لائن بھی دے دی ۔
احسن اقبال نے کہا کہ پولیس افسر اور اہلکاروں کو اسمارٹ اور چاق و چوبند ہونا چاہئے ۔