Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دہشتگردی میں ملوث دو بھارتی جاسوسوں کا سراغ لگا لیاگیا

دہشتگردی میں ملوث دو بھارتی جاسوسوں کا سراغ لگا لیاگیا
September 16, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز )  پاکستان نے دہشتگردی  میں ملوث بھارت کے مزید 2 جاسوسوں کا سراغ لگا لیا، جاسوسوں کی شناختی تفصیلات ایران اور افغانستان کو ارسال کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق سوامی آسیم آنند اورگوبند پارٹ ایران سے بلوچستان میں آئے ، دونوں دہشتگرد ضلع مستونگ میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ ذرائع وزارت داخلہ کہتے ہیں کہ بھارتی جاسوس 13 جولائی کو مستونگ میں دہشتگردی کے حملے میں ملوث ہیں، دہشتگردی آسیم آنند اور گوبند پارٹ ایران سے بلوچستان آئے، دہشتگردی کی کارروائی کی اور افغانستان فرار ہوگئے۔ پاکستان نے بھارتی جاسوسوں کی شناخت کیلئے افغانستان اور ایران کو خطوط لکھ دئیے ہیں۔ گزشتہ دنوں پاکستان نے طورخم سرحد سے بھارت کیلئے جاسوسی کرنے والے افغان باشندے کو گرفتار کیا تھا ۔ اس سے قبل پاکستان نے 2016 میں بلوچستان سے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس دہشتگرد کمانڈر کلبھوشن جادھو کو حراست میں لیا تھا جس نے پاکستان میں تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف بھی کیا۔