Saturday, July 27, 2024

دہشتگردی عالمی مسئلہ ،کسی ملک ،مذہب یا فرقے سے کوئی تعلق نہیں  : آرمی چیف

دہشتگردی عالمی مسئلہ ،کسی ملک ،مذہب یا فرقے سے کوئی تعلق نہیں  : آرمی چیف
February 4, 2016
پبی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم ٹریننگ سنٹر پبی کا دورہ کیا اور پاکستان، مالدیپ اور سری لنکا کی افواج کے درمیان جاری انسداد دہشتگردی سے نمٹنے کی مشقوں کا جائزہ لیا، آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے اور اس کا کسی ملک، مذہب یا فرقے سے کوئی تعلق نہیں ۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیشنل کاوئنٹر ٹیررازم ٹریننگ سینٹر پبی کا دورہ کیا اور  سینٹر میں جاری پاکستان، مالدیب اور سری لنکا کی افواج کے درمیان جاری انسداد دہشتگردی سے نمٹنے کی مشقوں ایگل ڈیش ون کا جائزہ لیا،آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں تک جاری رہنے والی ان مشقوں کا مقصد دہشتگردی سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا تھا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ اس قسم کی مشقوں سے ان ممالک کی افواج کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہونگے اور دہتشتگردی سے بھی نمٹنے میں مدد ملے گی، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور ہم گزشتہ ایک دہائی سے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی عالمی مسلہ ہے اور  اس کا کسی ملک، مذہب اور فرقے سے کوئی تعلق نہیں ہے، قوم کے ارادے دہشتگردی کے خلاف غیر متزلزل رہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ  عالمی امن کے لئے پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کے حوالے سے اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئر کر سکتا ہے ، آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی سے نمٹنے کی ٹریننگ پولیس اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کو بھی فراہم کر رہی ہے۔