دہشتگردی سے عوام کے جمہوری حق کو دبایا نہیں جا سکتا ، جیریمی ہنٹ
لندن (92 نیوز) برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے کامیاب انتخابات پر پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے عوام کے جمہوری حق کو دبایا نہیں جا سکتا۔
برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے پاکستان کے انتخابات اور اس کے نتائج کے حوالے سے جاری بیان میں پرامن اور شفاف انتخابات پر الیکشن کمیشن کے کردار کو سراہا ۔
انھوں نے کہا پاکستانی عوام نےثابت کردیا کہ بیس کروڑ اسی لاکھ آبادی والے ملک میں انتخابات کا انعقاد کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔
جیریمی ہنٹ کا مزید کہنا تھا کہ اب منتخب نمائندوں کی ذمےداری ہےکہ وہ اقتدار کی کامیاب منتقلی کیلئے مل کر کام کریں۔